Muhammad Mustafa Ke Dar Pe

محمد مصطفیٰ کےدرپہ جوآیا نہیں کرتے پریشاں حال رہتےہیں سکوں پایا نہیں کرتے



اندھیرا گھپ نظرآۓگا ان کو اپنی مرقد میں جو شمعِ حُبِّ احمد دل میں لےجایا نہیں کرتے



حقیقت مصطفیٰ کی ان پہ کھل سکتی نہیں ہرگز دلوں کو ساز الفت سے جو گرمایا نہیں کرتے



چلےآتے ہیں سائل ہاتھ پھیلاۓ خضوری میں وہ دیتے ہیں چلے جاتے ہیں اکتایا نہیں کرتے



نہیں کا لفظ آیا ہی نہیں لب پر کبھی ان کے کسی کو ہاتھ خالی در سے لوٹایا نہیں کرتے




Get it on Google Play



تمناۓ زیارت میں جوزخم ہجر ہیں دل پر ہمیشہ ہی ہرے رہتے ہیں کملایا نہیں کرتے



ریاض ان کو ترقی پر ترقی ملتی رہتی ہے جو انعام خدا پاتے ہیں اترایا نہیں کرتے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah