صاحب جود و الکرم صل علیٰ محمدٍؐ
حاکم و حکم الحکم صل علیٰ محمدٍؐ
جس کا ہو تجھ سے واسطہ اس کو دکھائیں راستہ
تیرے سفر کے پیچ و خم صل علیٰ محمدٍؐ
شمس و قمر کی لَو ہے تو وقت کا پیش رَو ہے تو
والیِ تاج و العلم صل علیٰ محمدٍؐ
اس کی رسائیِ نظر ہو گی بلند کس قدر
عرش پہ جس کے ہوں قدم صل علیٰ محمدٍؐ