Sadaf e Noor Ilahi

صدفِ نُورِ الہٰی کا گُہر کیا ہوگا صرف خالق جو نہیں تھا وہ بشر کیا ہوگا



اُس کی کِرنوں سے ہر اِک آنکھ لپٹتی ہوگی مطلعِ جسم کا اندازِ سحَر کیا ہوگا



منزلیں بانٹنے آیا تھا جو گمراہوں کو اُس جہاں ساز کی ہجرت کا سفر کیا ہوگا



لیے پھرتا ہُو ں مُحمّؐد سا حسیں آنکھوں میں ذرا سوچو تو مِرا حُسنِ نظر کیا ہوگا



جسم اطہر کو چُھوئے خاکِ زمیں ، نا ممکن عرشِ ثانی کے سوا زیرِ کمر کیا ہوگا



آنے والوں پہ جو قسمت کی طرح کُھلتا ہو حرمِ پاکِ مُحمّؐد کا وہ دَر کیا ہوگا



کون کر سکتا ہے دشمن کو معاف اس کی طرح اور کوئی اس کی طرح سینہ سپر کیا ہوگا




Get it on Google Play



نعت سے لوگ پر کھتے ہیں مظفؔر مُجھ کو اس سے بڑھ کر مرا معیارِ ہُنر کیا ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah