We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rahe Dill Main Jo Yaad Un Ki

Hafiz Muhammad Abdul Jaleel

رہے دل میں جو یاد ان کی تو نزہت ساتھ رہتی ہے عجب خوشبو درودوں کی بدولت ساتھ رہتی ہے


جہاں جاؤں میں رہتا ہوں سدا رحمت کے ساۓ میں یہی تو فیض نسبت ہےکہ رحمت ساتھ رہتی ہے


میں تنہائی میں روضےکا تصور جب بھی کرتاہوں اسے ہر بار تکنے کی وہ حسرت ساتھ رہتی ہے


محبت اُن سے ایماں کی جو شرط اولیں ٹھہری تو ایماں کی حفاظت کو محبت ساتھ رہتی ہے


نظر میں جن کی رہتی ہیں سنہری جالیاں ان کی انہی کے پھر کٹھن راہوں میں ہمت ساتھ رہتی ہے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


کوئی صدیق اکبر سے وفاؤں کا سبق سیکھے کٹھن راہیں بھی ہوتی ہیں جو ہجرت ساتھ رہتی ہے


تری الفت کے صحرا کے مسافر کی ہے خوش بختی نہیں دکھتے سراب اس کو، حقیقت ساتھ رہتی ہے


رہِ حق سے تو شیطاں بھی انہیں بھٹکا نہیں سکتا کہ جن کے ہاتھ میں قرآں، شریعت ساتھ رہتی ہے


عقیدہ ہے صحیح ان کا، وہی کامل ہیں ایماں میں کہ جن کے دل میں توحید ورسالت سات رہتی ہے


نہیں بٹتےوہ فرقوں میں جو ہیں ان کی غلامی میں رہیں دامن سے وابستہ تو وحدت ساتھ رہتی ہے


جلیل عاشق کا پتلی میں جو دم آتا ہے اس دم بھی زباں پر کلمۃ طیبہ تو مدحت ساتھ رہتی ہے

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah