قبلہ و کعبۃ ایمان رسول عربی دوجہاں آپ پہ قربان رسول عربی
چاند ہوتم جورسولان سلف تارےہیں سب نبی دل ہیں تو تم جان رسول عربی
صدقہ حسین کا روضے پہ بلا لومجھ کو ہند میں ہوں میں پریشان رسول عرب
کس کی مشکل میں تیری ذات نہ آڑے آئی تیرا کس پر نہیں احسان رسول عربی
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر تو ہے سب اعلیٰ ہے تیری شان رسول عربی
تیرا دیدار ہے دیدارِ الہٰی مجھ کو تیری الفت میراایمان رسول عربی
مجمع حشر میں اس شان سے آۓ بیدم ہاتھ میں ہو تیرا دامان رسول عربی