Mera Dil Aur Meri Jaan

میرا دل اور میری جان مدینے والے ﷺ تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے ﷺ



تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں مرے آقا ﷺ مرے سلطان مدینے والے ﷺ



بھردے بھردے میرے آقاﷺ میری جھولی بھردے اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے ﷺ



لکھ دے لکھ دے میری قسمت میں مدینہ لکھ دے ہے تیری مِلک قلمدان مدینے والے ﷺ



سبز گنبد کی فضاؤں میں بُلا لو مجھ کو تیرا غافل ہے پریشان مدینے والے ﷺ



پھر تمناۓ زیارت نے کیا دل بے چین پھر مدینے کاہے ارمان مدینے والے ﷺ




Get it on Google Play



آڑے آتی ہے تیری ذات ہر اک دُکھیا کے میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے ﷺ



سگ طیبہ مجھے سب کہہ کے پکاریں بیدمؔ یہی رکھیں میری پہچان مدینے والے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah