We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ayi Naseem Koe Muhammad Not Verified

Bedam Shah Warsi

آئی نسیمِ کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کھنچنے لگا سوۓ محمد صلی اللہ علیہ اسلم


کعبہ ہمارا کوۓ محمد صلی اللہ علیہ اسلم مصحف ایماں روۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم


لے کے مرادِ دل آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے پینچیں تو ہم تا کہ کوۓ محمد صلی اللہ علیہ اسلم


طوبیٰ کی جانب تکنے والو، آنکھیں کھولو،ہوش سنبھالو دیکھو قد دل جوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم


نام اسی کا باب کرم ہے، دیکھ یہی محرابِ حرم ہے دیکھ خمِ ابروۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ہم سب کا رخ سوۓ کعبہ سوۓ محمد روۓ کعبہ کعبے کا کعبہ کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم


بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی کھل گۓ جب گیسوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah