We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Parde Jis Waqt Uthein

Hassan Raza Khan Barelvi

پردے جس وقت اُٹھیں جلوۂ زیبائی کے وہ نگہبان رہیں چشمِ تمنائی کے


دھوم ہے فرش سے تا عرش تری شوکت کی خطبے ہوتے ہیں جہانبانی و دارائی کے


حسن رنگینی و طلعت سے تمہارے جلوے گل و آئینہ بنے محفل و زیبائی کے


ذَرَّۂ دشتِ مدینے کی ضیا مہر کرے اچھی ساعت سے پھریں دن شب تنہائی کے



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


پیار سے لے لیے آغوش میں سر رحمت نے پائے انعام ترے دَر کی جبیں سائی کے


لاش اَحباب اسی دَر پر پڑی رہنے دیں کچھ تو اَرمان نکل جائیں جبیں سائی کے


جلوۂ گر ہو جو کبھی چشم تمنائی میں پردے آنکھوں کے ہوں پردے تیری زیبائی کے


خاکِ پامال ہماری بھی پڑی ہے سرِ راہ صدقے اے رُوحِ رَواں تیری مسیحائی کے


کیوں نہ وہ ٹوٹے دلوں کے کھنڈر آباد کریں کہ دکھانے ہیں کمال اَنجمن آرائی کے


زینتوں سے ہیں حسینانِ جہاں کی زینت زینتیں پاتی ہیں صدقے تری زیبائی کے


نامِ آقا ہوا جو لب سے غلاموں کے بلند بالا بالا گئے غم آفتِ بالائی کے


عرش پہ کعبہ و فردوس و دلِ مومن میں شمع اَفروز ہیں اِ ّکے تری یکتائی کے


ترے محتاج نے پایا ہے وہ شاہانا مزاج اس کی گدڑی کو بھی پیوند ہوں دارائی کے


اپنے ذَرَّوں کے سیہ خانوں کو روشن کر دو مہر ہو تم فلکِ انجمن آرائی کے


پورے سرکار سے چھوٹے بڑے اَرمان ہوں سب اے حسنؔ میرے مِرے چھوٹے بڑے بھائی کے

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah