We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Paighambar e Deen Hadi e Kul

Muzaffar Warsi

پیغمبرِ دیں ، ہادی کُل، رحمتِ یَزداں تو قبلہء دِل ، کعبہء جاں ، مبنرِ ایماں


چمکے سرِ فارانِ نظر تیری تجلّی ہر سانّس ہے میرا تِرے دَر کا متولّی


مُجھ سے تِری تعریف کا حق کیسے ادا ہو صدیوں رہوں زندہ تو نہ تکمیلِ ثنا ہو


شاعر کا قلم خاک لُٹائے گا خزانے قُرآں میں قصیدے تِرے لکھّے ہیں خُدا نے


قدموں میں تِرے فقر کے، کو نَین کی شاہی ہر ایک اِشارہ تِرا ، قانونِ الٰہی


ہر بات، اُٹھاتی ہُوئی ذہنوں سے نقابیں ہر نقطے میں کھُلتی ہُوئی حِکمت کی کتابیں


ہر سانْس تِری ، سِرِّ حقیقت کا ذخیرہ ہر لمحہ تِرا ، تاج میں ٹانکا ہُوا ہِیرہ


موجیں ترے الطاف کی پیاسوں کو پکاریں ڈالے جو نظر ، موڑ دے رُوحوں کی مُہاریں



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


!دِل ہے مِرا سُو کھی ہُوئی ڈالی مِرے آقا ہُوں ایک ہی جھونکے کا سوالی مِرے آقا

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah