Nigahoun Main Meri Roze Ka Ho Manzar Dam e Aakhir

نگاہوں میں مری روضے کا ہو منظردمِ آخر زباں پہ ہو درود اُن ﷺ پر سلام انﷺ پر دمِ آخر



تلاوت ہورہی ہو سورہ یٰسین کی محفل میں رسولِ پاکؐ کےدر پررکھا ہو سردمِ آخر



وہاں پربھی سجاؤں مَیں درود و نعت کی محفل کوئی ایسا مدینے میں ہو میرا گھر دمِ آخر




Get it on Google Play



رہوں قدمین میں مَیں محوِ گریہ شرمسار میں رہے دامانِ دل، آنکھیں بھی میری تر دمِ آخر



پلا دینا مجھے جی بھر کے عشقِ مصطفیٰﷺ ساقی پلا دینا زیارت کا کوئی ساغر دمِ آخر



نشے میں جھومتا چلنے لگوں مَیں قبرکی جانب وہاں جا کر کروں گل پاشیاں اُن ﷺ پر دمِ آخر



اُتر جاؤں مَیں اپنی قبر میں صلّ علیٰ پڑھتے درِ اقدس کا لے کرلمس ماتھے پردمِ آخر



عزیزؔ آنکھوں میں یہ منظر لیےآخر مَیں سوجاؤں ہوں بیٹھا اُن ﷺ کے قدموں میں سرِ محشر دمِ آخر



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah