We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nabiyon Ke NabiNot Verified

Muzaffar Warsi

نبیوں کے نبی اُمی لقبی کونین کے والی میں تیرا سوالی کر مجھ کو عطا تھوڑی سی ضیا تارے تِرے موت چند اتری تھالی


یہ کس نے کہا سایا نہ تھا مجھ کو نظر آیا ہر سُو تِرا سایا جو تیرا ہوا رب اُس کا ہوا پائی ہے خدائی جس نے تجھے پایا


اے سرور دیں شب جس کی نہیں بانٹے وہ سویرا کملی تِری کالی ساقی مِرا تو بھر میرا سبُو دریا ہوں کہ جھیلیں سب تیری سبیلیں


خورشید حرا ٹھوکر سے گِرا آہوں کی طنابیں دُوری کی فصیلیں فردوس مرا روضہ ہے تِرا پلکوں میں پودے دیوار کی جالی


محبوب خدا اے نور ھُدا چمکے مِرا سینہ بن جائے مدینہ کرتی ہے انا اب تیری ثنا اُس پار لگادے لفظوں کا سفینہ


رکھ میرا بھرم دے شاہِ اُمم حسان کی نظریں آواز بلالی بس ایک یہی حسرت ہے مِری دل موت سے پہلے کچ تجھ سے بھی کہہ لے



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


بھڑکے جو طلب ہو درد عجب اب تیرا مظفر یادوں سے نہ بہلے رحمت کی نظر ہوجائے اگر بن جائے گلستاں سوکھی ہوئی ڈالی

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah