Ahmed Hain Muhammad Hain

احمدؐ ہیں محمدؐ ہیں یٰسین ہیں طٰہٰ ہیں مدعوئے زمانہ ہیں داعیِ اِلَی اللہ ہیں



اوصاف مرید اُن کےٗ نزدیک و بعید اُن کے گہرائی ہیں رفعت ہیں وُسعت ہیں احاطہ ہیں



جو اُن سے ہو وابستہ وہ گل سے ہو گلدستہ مکتب ہیں معلّم ہیں حکمت ہیں صحیفہ ہیں



حیران ہوں سُن سُن کے ، ہیں کتنے ہی رخ اُن کے سورج ہیں ستارہ ہیں دریا ہیں کنارہ ہیں




Get it on Google Play



صفحاتِ دو عالم بھیٗ ان کے لئے ناکافی تفسیر ہیں ایماں کی قرآں کا خلاصہ ہیں



نبیوں کی اِمامت کی صدیوں کی نظامت کی وہ صاحب اسریٰ ہیں وہ ہاتفِ سدرہ ہیں



آقاؐ کا سفر نامہ دل نامہ نظر نامہ تاریخِ محبت ہیں اخلاق کا شجرہ ہیں



ہر عہد کی سچائی جا کر اُنھیں لے آئی احساں کا عدالت کا عظمت کا اثاثہ ہیں



پیغمبر رحمت کا ، وعدہ ہے شفاعت کا محشر میں مظفر کی بخشش کا وسیلہ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah