Nabi Ki Raah Par Chalna Shariyat Naam Hai Iska

نبی کی راہ پر چلنا شریعت نام ہے اس کا نبی کے نام پر مٹنا محبت نام ہے اس کا



لعابِ پاک کو ہاتھوں پہ لینا رخ پہ مل لینا غلامی اس کوکہتے ہیں عقیدت نام ہےاس کا



جوہوجاۓ فدا اُن پر فرشتے غسل دیتے ہیں یہی ہےعشق دل والو شہادت نام ہے اس کا



رخِ محبوب نظروں سےجو اوجھل ہوتو مرجائیں اسے دیدار کہتے ہیں زیارت نام ہے اس کا




Get it on Google Play



عمر منبر پہ ہیں لیکن سنا دی بات لشکر کو خطیبو غور فرماؤ خطابت نام ہے اس کا



محافظ بھیڑیۓ دیکھے نبی والوں کے ریوڑ کے کرامت اس کو کہتے ہیں ولایت نام ہے اس کا



شب ہجرت اکیلے ہیں علی آقا کے بستر پر یہی تو جانثاری ہے شجاعت نام ہے اس کا



سرِ عرش ععلیٰ ناصرؔ نہیں بھولے غلاموں کو یہی الفت یہی شفقت ہےرحمت نام ہے اس کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah