Nabi Ka Naam Jab

نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے لہُو بھی میری شریانوں کے اندر رقص کرتا ہے




Get it on Google Play



مری بے چَین آنکھوں میں وہ جب تشریف لاتے ہیں تصوّر اُن کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے



وہ صحراؤں میں بھی پانی پلا دیتے ہیں پیاسوں کو کہ اُن کی اُنگلیوں میں بھی سمندر رقص کرتا ہے



پڑے ہیں نقشِ پائے مصطفیٰ کے ہار گردن میں جبھی تو رُوح لہراتی ہے پَیکر رقص کرتا ہے



خیال آتا ہے جب بھی گرمیِ روزِ قیامت کا غمِ عصیاں ، سرِ دریائے کوثر رقص کرتا ہے



زمین و آسماں بھی اپنے قابو میں نہیں رہتے تڑپ کر جب مُحمّؐد کا قلندر رقص کرتا ہے



لگی ہے بھیڑ اُس کے گرد یہ کیسی فرشتوں کی یہ کِس کا نام لے لے کر مظفّؔر رقص کرتا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah