Naat Kehte Hue

نعت کہتے ہوئے نعت میں ڈوب جا پار لگ جائے گا ذات میں ڈوب جا



فتح کرنی ہیں گر دل کی گہرائیاں بھیگی آنکھوں کی برسات میں ڈوب جا



ایک اک حرفِ قرآں میں رہتے ہیں وہ ایک اک جوئے آیات میں ڈوب جا



دیدہء صبح سے پھوٹنا ہے اگر آپ کے ہجر کی رات میں ڈوب جا



لا سے کرنا ہے الّا تلک کا سفر نفی کہتی ہے اثبات میں ڈوب جا



اُن کا ہر کام ہر بات انمول ہے اُن کے ہر کام ہر بات میں ڈوب جا



لینے آئیں گے کتنے ہی ساحل تجھے بیکرانیِ جذبات میں ڈوب جا




Get it on Google Play



دل میں اپنے ڈبو دے مناجات کو پھر مظفر مناجات میں ڈوب جا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah