نعتِ حضرتؐ مری پہچان ہے سبحان اللہ
یہی دنیا، یہی ایمان ہے سبحان اللہ
جس سے پہلے کسی تخلیق کا عنواں بھی نہ تھا
دوسرے شعر کا عنوان ہے سبحان اللہ
میں گنہگار و خطا کار مگر اس کی یاد
مہرباں مجھ پہ ہر آن ہے سبحان اللہ
جس پہ مرکوز ہیں سب نکتہ وروں کی نظریں
ایک اُمی کا دبستان ہے سبحان اللہ