Lafz Ke Bas Mein Na Tha

لفظ کے بس میں نہ تھا عرضِ تمنا کرنا راس آیا مجھے اشکوں کو وسیلہ کرنا




Get it on Google Play



ان کے دامن بھی مرادوں سے وہی بھرتے ہیں عمر بھر جن کو نہیں آیا تقاضا کرنا



نظر ان کے در اقدس پہ جمی رہتی ہے شان ہے جن کی غمِ دل کا مداوا کرنا



میرے غم خانے کو ہے ان کی توجہ درکار جن کو آتا ہے تبسم سے اجالا کرنا



کاش قسمت میں ہو محبوبِ خداؐ کا دیدار جن کا منصب ہے تن و روح کا اجلا کرنا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah