Mujhe Phir Ya Rab Qabool Karna

مجھے بھی یارب قبول کرنا مَیں خاکِ پائے محمّدؐی ہُوں امامِ عالَم کا مقتدی ہُوں مجھے فنا فیِ الرّسُول کرنا مجھے بھی یارب قبول کرنا



وہ سبز گنبذ میں رہنے والا مسکانِ بے حد میں رہنے والا حصار کونین ذات جس کی مَیں اُس مُحمّد ؐ میں رہنے والا



پناہ دے اُس کی بے پناہی مجھے قیامت میں بھی الٰہی اُسی کے ہاتھوں وصول کرنا مجھے بھی یارب قبو ل کرنا




Get it on Google Play



بِنا تصوّر ، نظر سے گزرے بغیر آہٹ کے ، دِل میں اُترے مَیں اس کے دریا میں ڈوب جاؤں تو مجھ کو گہرائی لے کے اُبھر ے



دیا محبّت کو طُول جِس نے کِھلائے ہیں مُجھ میں پھُول جس نے اُسی کے رستے کی دُھول کرنا مجھے بھی یارب قبول کرنا



لگائے زلفوں میں چاند ڈیرے سیاہ کملی تلے سویرے چمکنے والی ہر ایک شے سے زیادہ روشن حضور میرے



حضور پر ہے نگاہ میری بہشت کو جائے راہ میری کرم کا مُجھ پر نزول کرنا مجھے بھی یا رب قبول کرنا



مِرا ہر اِک سانّس اُس کا قاری وہ کِشتِ جاں کی ہے فصل ساری وہ نور پَیکر رقم ہے دِل پر لہُو میں گرداں لبوں پہ جاری



مجھے بھی پیارا ہے زندگی سے مَیں مر نہ جاؤں کہیں خوشی سے بغیر غم کے ملُول کرنا مجھے بھی یارب قبول کرنا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah