We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Meri Har Saans Par

Muzaffar Warsi

میری ہر سانس پر اُس کی مہر نظر میرے ہونٹوں پر کھلتا ہوا بھی وہی ساتھ بھی اس کے ہوں اس کو طے بھی کروں قافلہ بھی وہی راستہ بھی وہی


راز ہستی اُن آنکھوں سے ظاہر ہوا افتتاح جہاں اُس کی خاطر ہوا خاکداں کے علم اُس کے نقش قدم سدرۂ سدرۃ المنتہا بھی وہی


قول تحقیق ہے فعل تصدیق ہے کیوں نہ ہو علم کا وہ اتالیق ہے اس کا اُمی لقب اور سراپا ادب فلسفی بھی وہی فلسفہ بھی وہی



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


کتنے لوگوں کا احساں ہے تاریخ پر ایسا انسان کوئی دکھائے مگر سر پہ بار ستم سنگ بستہ شکم ساری دنیا کا فرمانروا بھی وہی


روشنی ازل کا حوالہ بھی وہ مطلع آخری کا اجالا بھی وہ وقت اور فاصلے اس کے محور تلے لامکانی کا جغرافیہ بھی وہی


پوری انسانیت اُس کی ممنون ہے وہ عدالت ہے منصف ہے قانون ہے مصلح ہر زماں بے اماں کی اماں مردہ روحوں کا دارالشفا بھی وہی


فکر ہے عاقبت کی مظفر اگر جس پہ آقا چلے چل اُسی راہ پر جس میں ہوگی رضائے شہ انبیاء حکم صادر کرے گا خدا بھی وہی

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah