Meri Har Saans

میری ہر سانس چمکتی ہے اُجالے سے تِرے چاند ہی چاند مجھے مِل گئے ہا لے سے تِرے



میرا اپنا کوئی چہرہ ہے نہ آنکھیں نہ وجود اب تو پہچانتے ہیں لوگ ، حوالے سے تِرے



جو محبّت مجھے تجھ سے ہے ، وُہ کِتنی ہوگی ٹُوٹ کو پیار کرو ں چاہنے والے سے تِرے




Get it on Google Play



تیری تعریف کا اسلوب کہاں سے لاؤں سارے انداز، انوکھے سے نرالے سے تِرے



حشر تک کے لیے کر جائے گئی سیراب مجھے اگر اِک گھونٹ بھی مِل جائے پیالے سے تِرے



اِس طرف بھی ہو نگاہِ متوازن ، آقا گرتے افلاک سنبھل جائیں سنبھالے سے تِرے



گھول دے میری سماعت میں بھی آہٹ اپنی ایک بھٹکا ہُوا غازی ہُوں رسالے سے تِرے



یہ بھی اِک پھُول ہے سادہ سا ، تِرے صحرا کا رنگ مِل جائے مظفّؔر کو بھی لالے سے تِرے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah