Meharban Hain Kitne

مہرباں ہیں کتنے آقاؐ، آپ بھی بھول بیٹھا ہوں میں اپنا آپ بھی



دوسرا جیسے خدا کوئی نہیں یوں ہیں انسانوں میں یکتا آپ بھی



وقت کو لازم ہے اثبات آپ ؐ کا نفی خود اپنی کرے یا آپ بھی



مستند تب ساری دنیا میں ہوا دین جب لائے خدا کا آپؐ بھی




Get it on Google Play



حشر تک کیسے مظفر جائے گا ساتھ چلئے شاہِ بطحا آپؐ بھی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah