We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Likh Raha Hun Naat Sarwar Not Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ہے مقدر یاوری پر سبز سبز گنبد دیکھ کر پھر نہ کیوں جھومے ثناءگر سبز گنبد دیکھ کر


مسجدِ نبوی پہ پہنچے مرحبا صلِ علیٰ ہوگیا جاری زماں پر سبز گنبد دیکھ کر


آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبی ﷺ آپ کا ادنیٰ ثناء گر سبز گنبد دیکھ کر


دھوپ روزانہ مدینہ چومتی ہے جھوم کر اور لپٹ جاتی ہے آکر سبز گنبد دیکھ کر


آہ اے عطارؔ تجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا جان کر دیتا نچھاور سبز گنبد دیکھ کر

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah