We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Lab Kausar Hai Mela Tishna

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

لب کوثر ہے میلہ تشنہ کامانِ محبت کا وہ ابلا دست ساقی سے وہ ابلا چشمہ شربت کا


یہ عالَم انبیاء پر ان کے سرور کی عنایت کا جسے دیکھو لئے جاتا ہے پروانہ شفاعت کا


پلا دے اپنی نظروں سے چھلکتا جام رؤیت کا شہ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


وہی جو رحمۃللعالمین ہیں جانِ عالم ہیں بڑا بھائی کہے ان کو کوئی اندھا بصیرت کا


مہ و خورشید و انجم میں چمک اپنی نہیں کچھ بھی اجالا ہے حقیقت میں انہیں کی پاک طلعت کا


بھٹکتا یوں پھرے کب تک تمہارا اخترؔ خستہ دکھا دو راستہ اس کو خدارا شہر الفت کا

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah