We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khuda Ki Khalk Mein SabNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص گروہِ اَنبیا میں مصطفیٰ خاص


نرالا حسن انداز و ادا خاص تجھے خاصوں میں حق نے کر لیا خاص


تری نعمت کے سائل خاص تا عام تری رحمت کے طالب عام تا خاص


شریک اس میں نہیں کوئی پیمبر خدا سے ہے جو تجھ کو واسطہ خاص


گنہگارو نہ ہو مایوسِ رحمت نہیں ہوتی کریموں کی عطا خاص


گدا ہوں خاص رحمت سے ملے بھیک نہ میں خاص اور نہ میری التجا خاص


ملا جو کچھ جسے وہ تم سے پایا تمہیں ہو مالک مُلکِ خدا خاص


غریبوں بے نواؤں بے کسوں کو خدا نے دَر تمہارا کردیا خاص


جو کچھ پیدا ہوا دونوں جہاں میں تصدق ہے تمہاری ذات کا خاص



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


تمہاری اَنجمن آرائیوں کو ہوا ہنگامۂ قَالُوْا بَلٰی خاص


نبی ہم پایہ ہوں کیا تو نے پایا نبوت کی طرح ہر معجزہ خاص


جو رکھتا ہے جمالِ مَنْ رَّاٰنِیْ اسی مونھ کی صفت ہے وَالضُّحٰی خاص


نہ بھیجو اَور دروازوں پر اس کو حسنؔ ہے آپ کے دَر کا گدا خاص

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah