Khuda Ka Woh Akhri Payambar

خدا کا وہ آخری پیمبر کھڑا ہے فاراں کی چوٹیوں پر



جو دین اسلام لے کے آیا خدا کا پیغام لے کے آیا



نگاہ سب کی ہے جس کی جانب جو اھل مکہ سے ہے مخاطب تمھاری نظروں کے سامنے ہے تمام لوگوں کے سامنے ہے



مِرا ہر اِک لمحہ زندگی کا کبھی دُکھایا ہے دل کسی کا؟



کہو کبھی میں نے جھوٹ بولا کبھی خیانت کا زھر گھولا



تو سب پکارے نہیں محمد ﷺ کہ تم ہو صادق امیں محمد ﷺ



کہا یہ پھر شاہِ دوسرا نے نبی بنایا مجھے خدانے



اُسی کی دیتا ہوں میں شہادت یہ جان لو لائق عبادت



کوئی خدا کے سوا نہیں ہے یہ بُت یہ پتھر خدا نہیں ہے سنا جو اعلانِ مصطفائی سماعت کفر تلملائی



ابھی جو تائید کر رہے تھے حضور کا دم جو بھر رہے تھے



بھڑک اُٹھے حق کی بات سن کر پہاڑ سے سب نے سنگ چُن کر



محمد مصطفیٰ کو مارے ستم نے پتھر وفا کو مارے



لہو میں اپنے نہاتے آقا رہی دعا گو صدائے آقا



وہی صدا دُور دُور پہنچی براہِ تحت الشعور پہنچی



اُسی صدا سے وُہ نور پھوٹا نصیب جہل و غرور پھوٹا




Get it on Google Play



اسی صدا سے ضمیر چمکے جلے اسی سے دیے حرم کے



وہی صدا علم کا مدینہ رہِ عمل اِرتقا کا زینہ



تمام قرآں وہی صدا ہے عروجِ انساں وہی صدا ہے



زمانہ رہ جائے تم سے پیچھے چلے چلو اُس صدا کے پیچھے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah