کھائے تو حید لا الہ کی قسم لا الہ کھائے مصطفے ؐ کی قسم
مصطفےؐ کو بھی یا کریم کہوں خوش ہے مجھ سے خدا، خدا کی قسم
حرف کن پیش لفظ ہے ان کا حسن کی تخلیق کبریا کی قسم
ساری سائنس ہے مرید ان کی عرش پر ثبت نقش پا کی قسم
ان کی گلیوں کی دھوپ بھی ٹھنڈی گھر کے آئی ہوئی گھٹا کی قسم
ان کی بے پایاں رحمتیں مجھ پر انکی خوشنودی و رضا کی قسم
زندگی ان کا تخلیہ دے دے ثور کا واسطہ حرا کی قسم
اس جہاں کا وجود ان کا وجود روشنی کی قسم ہوا کی قسم
میں پرستار ہوں محمدؐ کا میں مروں گا نہیں بقا کی قسم
نعت پڑھتا لحد سے اٹھوں گا آخرت کی قسم جزا کی قسم
میرا ہر سانس ہیں مظفر وہ ہر تمنا کی ہر دعا کی قسم