We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khak e Taiba Ki Agar Dil MeinNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

خاکِ طیبہ کی اگر دل میں ہو وَقعت محفوظ عیب کوری سے رہے چشمِ بصیرت محفوظ


دل میں روشن ہو اگر شمع وِلائے مولیٰ دُزدِ شیطاں سے رہے دِین کی دولت محفوظ


یا خدا محو نظارہ ہوں یہاں تک آنکھیں شکل قرآں ہو مِرے دل میں وہ صورت محفوظ



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


سلسلہ زلف مبارک سے ہے جس کے دل کو ہر بلا سے رکھے اللہ کی رحمت محفوظ


تھی جو اُس ذات سے تکمیل فرامیں منظور رکھی خاتم کے لئے مہرِ نبوت محفوظ


اے نگہبان مِرے تجھ پہ صلاۃ اور سلام دو جہاں میں تِرے بندے ہیں سلامت محفوظ


واسطہ حفظِ الٰہی کا بچا رہزن سے رہے ایمانِ غریباں دمِ رحلت محفوظ


شاہیٔ کون و مکاں آپ کو دی خالق نے کنز قدرت میں اَزَل سے تھی یہ دولت محفوظ


تیرے قانون میں گنجائش تبدیل نہیں نسنح و ترمیم سے ہے تری شریعت محفوظ


جسے آزاد کرے قامتِ شہ کا صدقہ رہے فتنوں سے وہ تا روزِ قیامت محفوظ


اس کو اَعدا کی عداوَت سے ضرر کیا پہنچے جس کے دِل میں ہو حسنؔ اُن کی محبت محفوظ

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah