خیرِ کثیر خیر الامم والیِ حرم نورِ ازل چراغِ حرم والیِ حرم
ہیں آپ کے فراق میں بھی کتنی لذّتیں روتے ہیں کتنے شوق سے ہم والیِ حرم
لوح و ثنا میں آپ کی مصروف ہر گھڑی میری زبان میرا قلم والیِ حرم
پہلے ہوا ہے تم سے نہ ہوگا تمہارے بعد تم سا کوئی تمہاری قسم والیِ حرم
بات آپ کی خلاصہء آیاتِ کبریا ذات آپ کی حرم ہی حرم والیِ حرم
جو کچھ ملا ملا ہے مظفر کو آپؐ سے جتنا ہے آپؐ کا ہے کرم والیِ حرم