Kash Phir Mujhe Hajj Ka

کاش! پھر مجھے حج کا، اِذن مل گیا ہوتا اور روتے روتے میں ، کاش! چل پڑا ہوتا



ہائے! پھوٹی قسمت نے،حاضِری سے روکاہے کاش! میں مدینے میں ، پھر پہُنچ گیا ہوتا



اِس سفر کی تیّاری، کرچکا تھا میں ساری کاش! میری قسمت نے ساتھ دیدیا ہوتا




Get it on Google Play



میرے قلبِ مُضطَر کو بھی قرار آجاتا حج کا مُژدہ کوئی کاش! آکے دے گیا ہوتا



مجھ کو چھوڑ کر تنہا قافِلہ چلا طیبہ کاش! ساتھ میں لے کر مجھ کو بھی گیا ہوتا



کاش! اِن کی راہوں کو پھول اور کانٹوں کو چومتا گیا ہوتا جھومتا گیا ہوتا



مِثلِ سالِ رَفتہ پھر کاش! چشمِ تر لے کر سبزسبز گنبد کے روبرو کھڑا ہوتا



مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بُلواتے آپ کا بڑا اِحساں مجھ پہ یہ شہا ہوتا



زیرِ گنبدِ خَضرا اشکبار آنکھوں نے کاش! میری فُرقت کا داغ دھو دیا ہوتا



کاش! گنبدِ خضرا کے حسین جلووں میں میرا روتے روتے ہی دم نکل گیا ہوتا



دم نکل گیا ہوتا میرا اِن کے قدموں میں ساتھ گر مقدَّر نے میرا دے دیا ہوتا



جن دنوں مدینے میں حاضِری ہوئی تھی کاش! مَرکے ان کے کُوچے میں دَفن ہو گیا ہوتا



کاش! ایسا ہو جاتا گورے گورے قدموں میں گر کر آپ کا عطارؔ آپ پر فِدا ہوتا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah