We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jaye Gi Hansti Hui Khuld

Hassan Raza Khan Barelvi

جائے گی ہنستی ہوئی خلد میں اُمت ان کی کب گوارا ہوئی اللہ کو رِقت ان کی


ابھی پھٹتے ہیں جگر ہم سے گنہ گاروں کے ٹوٹے دِل کا جو سہارا نہ ہو رحمت ان کی


دیکھ آنکھیں نہ دکھا مہر قیامت ہم کو جن کے سایہ میں ہیں ہم دیکھی ہے صورت ان کی


حسنِ یوسف دَمِ عیسٰی پہ نہیں کچھ موقوف جس نے جو پایا ہے پایا ہے بدولت ان کی


ان کا کہنا نہ کریں جب بھی وہ چاہیں ہم کو سرکشی اپنی تو یہ اور وہ چاہت اُن کی


پار ہو جائے گا اِک آن میں بیڑا اپنا کام کر جائے گی محشر میں شفاعت ان کی


حشر میں ہم سے گنہگار پریشاں خاطر عفو رحمن و رحیم اور شفاعت ان کی


خاکِ دَر تیری جو چہروں پہ مَلے پھرتے ہیں کس طرح بھائے نہ اللہ کو صورت ان کی



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


عاصیو کیوں غم محشر میں مرے جاتے ہو سنتے ہیں بندہ نوازی تو ہے عادت ان کی


جلوۂ شانِ الٰہی کی بہاریں دیکھو قَدْ رَاَ الْحَق کی ہے شرح زیارت ان کی


باغِ جنت میں چلے جائیں گے بے پوچھے ہم وقف ہے ہم سے مساکین پہ دولت اُن کی


یاد کرتے ہیں عدو کو بھی دعا ہی سے وہ ساری دنیا سے نرالی ہے یہ عادت ان کی


ہم ہوں اور ان کی گلی خلد میں واعظ ہی رہیں اے حسنؔ ان کو مبارک رہے جنت ان کی

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah