We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jate Hain Sue Madina

جاتے ہیں سوئے مَدینہ گھر سے ہم باز آئے ہند بد اَختر سے ہم



مار ڈالے بے قراری شوق کی خوش تو جب ہوں اس دلِ مُضطَر سے ہم



بے ٹھکانوں کا ٹھکانہ ہے یہی اب کہاں جائیں تمہارے دَر سے ہم



تشنگیٔ حشر سے کچھ غم نہیں ہیں غلامانِ شہ کوثر سے ہم



اپنے ہاتھوں میں ہے دامانِ شفیع ڈَر چکے بس فتنۂ محشر سے ہم



نقش پا سے جو ہوا ہے سرفراز دِل بدل ڈالیں گے اُس پتھر سے ہم



گردنِ تسلیم خم کرنے کے ساتھ پھینکتے ہیں بارِ عصیاں سر سے ہم



گور کی شب تار ہے پر خوف کیا لو لگائے ہیں رُخِ اَنور سے ہم



دیکھ لینا سب مرادیں مل گئیں جب لپٹ کر روئے اُن کے در سے ہم




Get it on Google Play



کیا بندھا ہم کو خدا جانے خیال آنکھیں ملتے ہیں جو ہر پتھر سے ہم



جانے والے چل دئیے کب کے حسنؔ پھر رہے ہیں ایک بس مضطر سے ہم



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah