حضورؐ پر ہوئیں اللہ کی رحمتیں صدقے پکارا نام سے احمدؐ کے اور محمدؐ کے
رؤف و طحہ و یٰسین کہا رحیم کہا خدا نے خلق کی رو سے اسے عظیم کہا
کہا وہی ہے معلم کتاب و حکمت کا لقب اسی کا دیا کبریا نے رحمت کا
ہر ایک سانس میں اس کے شریعت رب ہے اطاعت شہ بطحا اطاعت رب ہے
خدا کے رحم کا پیکر خدا کے نور کی ذات خود ایک بولتا قرآن ہے حضورؐ کی ذات