Har Su Hai Izhaar

ہرسو ہے اظہارمدینے والے کا نورانی دربار مدینے والے کا



لےکےچلواب مجھ کومدینے لےکےچلو میں تو ہوں بیمار مدینے والے کا



مجھ کو ہوگا ناز کہ جب یہ لوگ کہیں منگتا ہے سرکار مدینے والے کا




Get it on Google Play



سب سے اونچی شان مدینے والے کی سب سے بڑا دربار مدینے والے کا



اپنے تو اپنے ہیں دشمن بھی بولے اعلیٰ ہے کردار مدینے والے کا



میری بھی دل کی یہ ایک تمنا ہے ہو جاۓ دیدار مدینے والے کا



محسن اک دن جائیں ہم بھی طیبہ میں پھر دیکھیں گےدربار مدینے والے کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah