Gunahon Ki Nahi Jati Hai Aadat Ya Rasool Allah

گناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت یارسول اللہﷺ تمہیں اب کچھ کروماہِ رسالت یرسول اللہ ﷺ



گناہوں سے مجھے ہوجاۓ نفرت یارسول اللہ ﷺ نکل جاۓ بُری ہرایک خصلت یا رسول اللہ ﷺ



گناہ لمحہ چاہتا ہوں ہاۓ! اب بڑھتے ہی جاتے ہیں نہیں پراس پہ ہاۓ کچھ ندامت یارسول اللہ ﷺ




Get it on Google Play



میں بچنا چاہتا ہوں ہاۓ! پھر بھی بچ نہیں پاتا گناہوں کی پڑی ہےایسی عادت یارسول اللہﷺ



مرا یہ خواب ہوجاۓ شہا ﷺ شرمندۃ تعبیر مدینے میں پیوں جامِ شہادت یارسول اللہ ﷺ



مرے دل سے ہوس دنیا کی دولت کی نکل جاۓ عطا کردو مجھے بس اپنی الفت یارسول اللہ ﷺ



مرے آنسو نہ ہوں برباد دنیا کی محبت میں رلاۓ بس مجھے تیری محبت یارسول اللہ ﷺ



پھنسا جاتا ہے دنیا کی محبت میں سگِ عطارؔ دور کردو مجھ سے یہ تو آفت یارسول اللہ ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah