رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ دیتا ہے کرم اُن کا صدا مانگ ارے مانگ
آجاۓ گا اک روز بھی طیبہ سے بلاوا ہروقت مدینے کی دُعا مانگ ارے مانگ
مایوس نہ ہو یہ میرے لجپال کا در ہے ہےکس لۓ خاموش کھڑا مانگ ارے مانگ
بھر جاۓ گا کشکول مُرادوں سے تیرا بھی بن کر میرے آقاﷺ کا گدا مانگ ارے مانگ
سرکار ﷺ سے سرکار ﷺ کو مانگوں گا نیازیؔ سرکار ﷺ نے جس وقت کہا مانگ ارے مانگ