Madine Ke Wali Madine Bula Lo

مدینے کے والی ﷺ مدینے بُلا لو یہ پیغام لے جا صبا جاتے جاتے



ہاں پیغام لانا میری حاضری کا براہِ کرم مہرباں آتے آتے



تیرے در پہ آؤں میں بن کے سوالی رہے سامنے تیرے روضے کی جالی



غریبوں کے مولا ﷺ یتیموں کے والی ﷺ بڑی دیر کردی بُلاتے بُلاتے



ادھر بھی نگاہِ کرم ہو خدارا کبھی تو مقدر کا چمکے ستارا



میری عمر گزرے تیری بارگاہ میں دعاؤں کا دامن بچھاتے بچھاتے



مقدر میں میرے وہ نوری گھڑی ہو فضاۓ حرم ہو دیارِ نبی ﷺ ہو




Get it on Google Play



درِ مصطفیٰ ﷺ پر مری حاضری ہو ندامت کے آنسو بہاتے بہاتے



نگاہوں میں ہوں سبز گنبد کے جلوے لبوں پر تیری عنایت کے نغمے



شب و روز گزریں نیازیؔ کے آقاﷺ تیرا ذکر انور سناتے سناتے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah