Gulistan e Mustafa Ka Phool Ban

گلستانِ مصطفےٰؐ کا پھول بن بن سکے تو عاشقِ رسولؐ بن



جس نے قاتلوں پہ اپنی چھاؤں کی رنگ بانٹتی ہے دُھول پاؤں کی اوڑھنی ہے گردھنک تو دھول بن



شب کو چادر اپنے سر پہ ڈال لے تیرگی میں زندگی اجال لے آپؐ کا وظیفہ و اصول بن



قربتِ رسولؐ و رب میں چُور رہ ناقبول بندگی سے دور رہ صرف ایک سجدہء قبول بن




Get it on Google Play



چاہتا ہے گر حبیب کی رضا چاہ کا ہے یہ ظفر اقتضا پائے خواہشات کا ببول بن

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah