We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Diyar e Shab Ke Liye

دیارِ شب کے لیے قریہء سحر کے لیے نشانِ پا تِرے ہر ایک رہ گزر کے لیے




Get it on Google Play



درود پڑھ کے پہنچ جاؤں تیرے روضے پر سواریوں کی ضرورت نہیں سفر کے لیے



تلاشِ حُسن میں کیو نکر اِدھر اُدھر بھٹکوں تِرا خیال بہت ہے مری نظر کے لیے



محبّت اپنی جب اس دِل کو بخش دی تُو نے تو ذہن کیوں ہو پریشان مال و زر کے لیے



ہو ناز تیری غلامی پہ جس قدر، کم ہے کہ اس سے بڑھ کے نہیں کوئی تاج سر کے لیے



اگر خُدا کو بھی مَیں تیرا واسطہ دے دوں کبھی بھٹک نہیں سکتی دُعا اثر کے لیے



بندھی ہیں جن کی گِرہ میں حضوریاں تیری وُہ دن سنبھال کے رکھّے ہیں عُمر بھر کے لیے



اِسی بہانے مظفّؔر کو تُو نصیب ہُوا کہ آہٹیں تِری درکار تھیں گجر کے لیے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah