Dil Uss Ko Kehte Hain

دِل اس ہی کو کہتے ہیں جو ہو ترا شیدائی اورآنکھ وہ ہی ہے جو ہو تیری تماشائی



کیوں جان نہ ہو قرباں صدقہ نہ ہو کیوں اِیماں اِیمان ملا تم سے اور تم سے ہی جاں پائی



خلقت کے وہ دُولہا ہیں محفل یہ انہی کی ہے ہے ان ہی کے دَم سے یہ سب اَنجمن آرائی



یاشاہِ رُسل چشمے بر حالِ گدائے خود کزحالِ تباہ وے دانائی و بینائی



بے مثل خدا کا توبے مثل پیمبر ہے ظاہر تری ہستی سے اللہ کی یکتائی



آقاؤں کے آقا سے بندوں کو ہو کیا نسبت اَحمق ہے جو کہتا ہے آقا کو بڑا بھائی



سینہ میں جو آجاؤ بن آئے مرے دل کی سینہ تو مدینہ ہو دل اس کا ہو شیدائی



دل تو ہو خدا کا گھر سینہ ہو ترا مسکن پھر کعبہ و طیبہ کی پہلو میں ہو یک جائی




Get it on Google Play



اس طرح سما مجھ میں ہوجاؤں میں گم تجھ میں پھر تو ہی تماشا ہو اور تو ہی تماشائی



اس سالکِؔ بیکس کی تم آبرو رکھ لینا محشر میں نہ ہو جائے آقا کہیں رُسوائی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah