Darood Bhi Parhun

درود بھی پڑھوں نماز کی طرح کھُلے مری زبان راز کی طرح



محبت رسولؐ رزقِ روح ہے ضرورتیں بھی ہیں جواز کی طرح



وصول کی ہیں مصطفؐےٰ کے نام پر تمام سختیاں گداز کی طرح




Get it on Google Play



نگاہِ رحمت اللعّالمین بھی ہے حکمِ ربِّ کارساز کی طرح



غلامیِ رسولِؐ نامدار پر میں ناز بھی کروں نیاز کی طرح



امام الانبیاء کی بارگاہ میں کھڑے ہیں غزنوی ایاز کی طرح



رگوں کے خون سے زیادہ قیمتی وطن کی خاک بھی حجاز کی طرح



مظفر انکی راہ میں قدم قدم بکھر گیا ہوں ارتکاز کی طرح

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah