Dard Dil Ne Parha Tha

درود دل نے پڑھا تھا زبان سے پہلے اذان روح میں گونجی تھی کان سے پہلے



حضورؐ نے متعارف کرا دیا ورنہ مراسم اتنے نہ تھے آسمان سے پہلے



کلام پھر کیا پہلے سلام اُن کو کیا کوئی بھی فصل نہ کاٹی لگان سے پہلے



ہر اک رسولؐ نے کی آخری رسولؐ کی بات سُنی ہے چاپ قدم کے نشان سے پہلے




Get it on Google Play



ہے سلسلہ مرے اجداد کا بھی روحانی یقین مجھ سے ملا تھا گمان سے پہلے



مظفر اس لئے دنیا ہے ان کی شکر گزار یہ بے امان تھی ان کی امان سے پہلے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah