We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aye Matloob e Yazdaan Tu Hai Waja Tehleeq e KainatNot Verified

Muhammad Shafqat Ullah Qadri

اے مطلوب یزداں تو ہے وجہ تخلیقِ کائنات قرآن نےکہا: تیری ہر بات ہے میری بات


رب نے دوٹوک فرمایا: اے محبوب میرے تجھے خلق نہ کرتاتو نہ ہوتے دن اورنہ ہوتی رات


نور کی اک چُھلنی تھے سارے انبیاء تیرے لیے نورِ مجسم تیرا پشت در پشت پاتا رہا کمالات


وہ ہے رب العالمین اور تو ہےرحمۃ للعالمین آدم کی سونپ دی دنیا ساری تیرے قدموں کی خیرات


جنت کی مٹی کوسلسبیل وتسنیم اور آبِ کوثرسے گوندھا گیا بنا تیرا خمیرآقاؐ اور ملی تجھے دائماً حیات


تیری زلف عنبریں کے طفیل زلف کو شہر ملی وگرنہ نہ زلف میں تھی کوئی بات نہ قابلِ ذکر تھی کوئی رات



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


تیری عظمت و توقیر خالق نے دکھانی تھی وگرنہ نہ شقِ قمر ہوتا یہاں نہ کوئی رونما ہوتے معجزات


شمس و قمرنہ زمیں آسماں بنتے نہ کائنات سجتی آقا تیرے ہی لیے دو عالم بنے ہیں یہ حیات و ممات


خالق نےکہا: میں خزانۃ مخفی تھا، چاہا آشکار ہوگیا سوچیے صاحب ارادےمیں اس کےتھے نہ مخفی کوئی بات


تخلیق ہوئی سب سے پہلے روح محمدؐ توپتا چلا شفقتؔ د یزداں میں پنہاں تھی کب سے کون سی ذات

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah