We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aye Hubb e Watan Sath NaNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

اے حبِ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا ہم اور طرف جاتے ہیں تو اور طرف جا


چل ہند سے چل ہند سے چل ہند سے غافل اُٹھ سوئے نجف سوئے نجف سوئے نجف جا


پھنستا ہے وَبالوں میں عبث اَخترِ طالع سرکار سے پائے گا شرف بہرِ شرف جا


آنکھوں کو بھی محروم نہ رکھ ُحسنِ ضیا سے کی دل میں اگر اے مہ بے داغ و کلف جا


اے کلفت غم بندۂ مولیٰ سے نہ رکھ کام بے فائدہ ہوتی ہے تری عمر تلف جا


اے طلعت شہ آ تجھے مولیٰ کی قسم آ اے ظلمت دل جا تجھے اس رُخ کا حلف جا



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


ہو جلوہ فزا صاحب قوسین کا نائب ہاں تیر دعا بہر خدا سوئے ہدف جا


کیوں غرقِ اَلم ہے دُرِّ مقصود سے مونھ بھر نیسانِ کرم کی طرف اے تشنہ صدف جا


جیلاں کے شرف حضرتِ مولیٰ کے خلف ہیں اے ناخلف اُٹھ جانبِ تعظیمِ خلف جا


تفضیل کا جویا نہ ہو مولا کی وِلا میں یوں چھوڑ کے گوہر کو نہ تو بہر خذف جا


مولٰی کی امامت سے محبت ہے تو غافل اَربابِ جماعت کی نہ تو چھوڑ کے صف جا


کہدے کوئی گھیرا ہے بلاؤں نے حسنؔ کو اے شیرِ خدا بہرِ مدد تیغِ بکف جا

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah