آپ کا جو غلام ہوتا ہے
قابل احترام ہوتا ہے
جھومتی ہے فضاۓ ارض و سما
ذکرِ خیر الانام ہوتا ہے
سرور انبیاء کی یاد آئ
لب پہ جاری سلام ہوتا ہے
مے کشِ مصطفیٰ کے ہاتھوں میں
حوضِ کوثر کا جام ہوتا ہے
درحقیقت نماز ہے ان کی
عشق جن کا امام ہوتا ہے
وہ ظہوری جسے قبول کریں
وہی مقبول عام ہوتا ہے