We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Allah Ata Ho Mujhe

Muhammad Ilyas Atar Qadri

اللہ عطا ہو مجھے دیدارِ مدینہ ہوجاؤں میں پھر حاضرِدربارِ مدینہ


آنکھیں مِری محروم ہیں مدّت سے الٰہی عرصہ ہوا دیکھا نہیں گلزارِ مدینہ


پھر دیکھ لوں صَحرائے مدینہ کی بہاریں پھر پیشِ نظر کاش! ہوں کُہسارِ مدینہ


پھر گنبدِ خَضرا کے نظارے ہوں مُیَسَّر اللہ دِکھا دے مجھے انوارِ مدینہ


خاک آنکھوں میں محبوب کے کوچے کی سجا کر دینے کو سلامی چلوں دربارِ مدینہ


کیا کیف و سُرور آتا تھاافسوس وہ میرے تھے خواب وہ گویا سبھی اَسفارِ مدینہ


تعظیم کو اُٹھ جاتے سبھی قافلے والے جوں ہی نظر آتے انہیں آثارِ مدینہ


پڑھ پڑھ کے سنایا ہے اِنہیں کلمۂ طیِّب ایماں پہ ہیں شاھِد مِرے اَشجارِ مدینہ


شادابیِ جنّت کا میں مُنکِر نہیں لیکِن ہے حُسْن میں بے مِثْل چَمن زارِ مدینہ



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


افسوس! مِرے نفس کو پھولوں کی طلب ہے آ دِل میں سما جا مِرے اے خارِ مدینہ


کثرت سے دُرُود اُن پہ پڑھورب نے جو چاہا سینے میں اُتر آئیں گے انوارِ مدینہ


سرکار بُلاتے ہیں مدینے میں کرم سے اُس کو کہ جو ہو دل سے طلبگارِ مدینہ


رِحلَت کی گھڑی ہے مِرے اللہ دِکھا دے صِرف ایک جھلک جلوۂ سرکارِ مدینہ


اللہ مجھے بخش، نہ ہو حَشر میں پُرسِش کر لُطف وکرم از پئے سرکارِ مدینہ


یارب دلِ عطّارؔ پہ چھائی ہے اُداسی کر شاد دِکھا کر اسے گلزارِ مدینہ

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah