ایسا طالب کوئی نہیں ہے جیسا حق تعالیٰ ہے کوئی نہیں محبوب بھی ایسا جیسا طیبہ والا ہے
طَہٰ کاسر پہ تاج سجا ہے دوش پہ نور کا بالا ہے آنکھوں میں مَاذَاغ کا گجرا آپ خدا نے ڈالا ہے
دنیا کہتی ہے یہ حلیمہ تونے نبی ﷺ کو پالا ہے میں کہتا ہوں تجھ کو حلیمہ میرے نبیﷺ نے پالا ہے
اپنی بخشش اپنی بھلائی کا یہ کام نکالا ہے اپنے نبیﷺ کےگن گاتے ہیں جب سے ہوش سنبھالا ہے
دیکھنے والوں نے دیکھا ہے وہ بھی منظر آنکھوں سے ستر پینے والے ہیں اور دودھ کا ایک پیالہ ہے
جگمگ جگمگ ذرّہ ذرّہ روشن گوشہ گوشہ ہے آمِنہ بی کے چاند کا صدقہ گھرگھر نور اجالا ہے
کوئی نہیں غم توڑ لے روشتہ مجھ سے نیازیؔ یہ دنیا میرا والی میرا آقا شہر مدینے والا ﷺ ہے