Aik Jazbay Ke Naam

ایک جذبے کے نام ایک مقصد کے نام زندگی ہم نے کردی محمدؐ کے نام



ذرے ذرے کے تن پر ہرا رنگ ہے ساری ہر یالیاں سبز گنبد کے نام



ان سے آباد کونین کے سلسلے فرش بھی عرش بھی ان کے مسند کے نام



کالی کملی سے منسوب راتیں مری میری صبحیں بھی صبحوں کے مرشد کے نام



علماء بھی پیمبر صفت آپ کے ساری سرداریاں میرے سید کے نام



انکی آہٹ ، تخلص ہے تہذیب کا پوری انسانیت ان کی آمد کے نام



اپنے ہوتے ہوئے میرے اللہ نے کردیا اپنا سب کچھ محمدؐ کے نام




Get it on Google Play



علم جتنے بھی ہیں ان کے شاگرد ہیں عقل جتنی بھی ہے ان کی ابجد کے نام



یہ مظفر درودوں بھرا دل مرا با یزید و غزالی و سرمد کے نام

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah