آپ کا شاعر ہُوں مَیں باندھ لیجے پیار میں آپ کے دربار میں یا نبی حاضر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں
نعت گوئی میرا فن آپ کی مُجھ کو لگن میرا موضوعِ سخن آپ ہیں یا ذوالمنن حرف کا سا حر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں
ہر گھڑی پیشِ نظر آپ ہی کی رہ گزر خم رہے ہر وقت سر آپ کی دہلیز پر مستقل زائر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں
لے اُڑا ہے مَن مِرا والہانہ پَن مِرا شاخِ طیبہ دھن مِرا جس پہ ہے مسکن مِرا خوش نوا طائر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں
گائیکی سے تھاپ سے ہر سر یلے پاپ سے دھڑکنوں سے چاپ سے دُور اپنے آپ سے آپ کی خاطر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں
مِٹ گئی سب تِیرگی روشنی اب ہے سگی آپ سے کیا لَو لگی بیچ ڈالی زندگی قیمتی تاجر ہُوں مَیں آپ کا شاعر ہُوں مَیں