Aao Khuda Ke Laadle Se Hum Pyaar Karein

رحمت کی گھٹا شہرِ پیمبرؐ سےاٹھی ہو اور شاخِ لب وجاں پہ درودوں کی کلی ہو



ہوں میری تمنائیں اگر قتل بھی ساری یہ جان مگر،آپؐ کی چوکھٹ سےبندھی ہو



میں حشرکےمیدان میں تجھے ڈھونڈنے نکلوں تو آنکھ تریؐ میری حفاظت پہ لگی ہو



خاطرمیں کہاں لاۓ گا وہ نورِ قمر کو سرکارؐ کےچہرےپہ نظرجس کی جمی ہو




Get it on Google Play



محفوظ رہےگی قیامت کی اذاں تک میت پہ اگر خاک مدینہ کی ملی ہو



ہرپھول کےلب پرتریؐ عظمت کےترانے ہرشاخ تمنا پہ ننھی سی کلی ہو



اتنی سی تمنا مرے دل میں بھی ہے مالک محشرمیں اٹھوں سامنے طیبہ کی گلی ہو



مصرف طواف درِ کعبہ ہوں یہ آنکھیں دِل میں جوتریؐ یاد کی تصویر سجی ہو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah