Aaj Eidon Ki Eid Ka Din Hai

آج عیدوں کی عید کا دن ہے انتہائے نوید کا دن ہے ۔ہیچ ہیں جس کے سامنے کونین وہ فلک سے زمین پر اترا زندگی کی حسین آنکھوں میں وقت کا نکتہء نظر اترا اُسوہء مصطفؐےٰ کے شیشے میں حق تعالیٰ کی دید کا دن ہے




Get it on Google Play



ہر تمنا کے لب پہ خندہء نور ہر نفس ہے بہشت کا جھونکا ہر گھڑی اسکی ہر صدی اس کی رستے رستے ہجوم آنکھوں کا چودہ سو سال کی حویلی میں ایک جشن جدید کا دن ہے



روشنی کا ہواؤں کا عادی عدل کا چاہتوں کا شہ پارہ دل کی رونق ، ضمیر کی آواز شام کا چاند ، صبح کا تارہ کھُل گئے رحمتوں کے دروازے ہر طلب ہر امید کا دن ہے



جانتے ہیں مقام حمدو ثنا صاحبان شعور آئے ہیں اے خدا بارگاہ میں تیری امتّیِ حضورؐ آئے ہیں عشق کا چاہیے صلہ ان کو فرد لکھ لی، رسید کا دن ہے



بیٹھ کر اپنے آسمانوں پر آپ کے غار تک پہنچنا ہے ساری دنیا مثال دے جس کی ایسے کردار تک پہنچنا ہے اپنے اپنے وجود سے گویا اپنی اپنی کشید کا دن ہے



چشم و دل آج آئنے کی طرح عشق کے دستِ دیدہ زیب میں ہیں نسبتِ سرورِ دو عالم کے سارے سکّے ہماری جیب میں ہیں آج ایمان کی دکانوں پر آخرت کی خرید کا دن ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah